نئی دہلی،10؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بیجو جنتا دل نے لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن سے اپیل کی ہے کہ پارٹی بجینت پانڈا نے پارٹی اور ایوان کی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے اس لئے ان کا استعفی قبول کرلیا جائے۔
لوک سبھا میں بی جے ڈی لیڈر بھرت ہری مہتاب نے منگل کو محترمہ مہاجن کو خط لکھ کر اپیل کی کہ قانون کے مطابق مسٹر پانڈا لوک سبھا رکن رہنے کے لائق نہیں ہیں لیکن اب انہوں نے خود استعفی دے دیا ہے۔
اس لئے پارٹی اب دفعہ 10کے تحت انہیں ایوان کی رکنیت سے نااہل قرار دینے کے لئے ضروری کارروائی شروع نہیں کرنا چاہتی۔